میڈرڈ۔28اگست (اے پی پی):بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔29 سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ کی یہ ریس میں تیسری سٹیج فتح ہے۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس …
بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔28اگست (اے پی پی):بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔29 سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ کی یہ ریس میں تیسری سٹیج فتح ہے۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ اپنے نام کیا ۔
فرانسیسی سائیکلسٹ کوئنٹن پیچر نے ریس کے دسویں رائونڈ میں دوسری ،ہسپانوی سائیکلسٹ مارک سولرنے تیسری ،بیلجیئم کے ولیم لیسرف نے چوتھی جبکہ جرمن سائیکل سوار جوری ہولمین نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ پونٹیریا سے بائیونا تک پہاڑی ٹریک پر 160کلو میٹر پر محیط تھا جس کو29 سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ دسویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 50 منٹس اور 47سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فرانسیسی سائیکلسٹ کوئنٹن پیچر نے ریس کے دسویں رائونڈ میں دوسری ،ہسپانوی سائیکلسٹ مارک سولرنے تیسری ،بیلجیئم کے ولیم لیسرف نے چوتھی جبکہ جرمن سائیکل سوار جوری ہولمین نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔
آسٹریلیا کے سائیکل سوار بین الیگزینڈر او کونرنے چھٹا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ریڈ جرسی پر قبضہ حاصل کیا تھا جو تاحال برقرار ہے ۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3304.3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس21ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔








