آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی

135
Australian
آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی

کینبرا ۔30اگست (اے پی پی):آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی ۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے اعلامیے کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان برطانوی ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی جبکہ 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچزکی سیریز کا آغاز 11 ستمبر کو ہوگا یہ میچ روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 13 ستمبر کو صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 15ستمبر کو ایمرٹس اولڈ ٹریفورڈ،مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 19 ستمبر کو ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں ہوگا۔