انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں سری لنکا کو 190 رنز سے ہرا دیا

لندن۔2ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 190 رنز سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔سری لنکن ٹیم میزبان ٹیم کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث ملنے والے 483رنز ہدف کے تعاقب میں 292 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کے مایہ ناز بائولرگس اٹکنسن کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لارڈز …

لندن۔2ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 190 رنز سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔سری لنکن ٹیم میزبان ٹیم کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث ملنے والے 483رنز ہدف کے تعاقب میں 292 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کے مایہ ناز بائولرگس اٹکنسن کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
لارڈز میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز53 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور انگلینڈ ٹیم کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث پوری سری لنکن ٹیم 292 پر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے 55، دنیش چندی مل 58 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے ملن رتنائیکے نے 43 رنز بنائے اسیتھافرنینڈوبغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔

یوں انگلینڈ نے سری لنکا کو لارڈز ٹیسٹ میں 190 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کے گس اٹکنسن نے دوسری اننگز میں 62 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کرس ووکس اور اولی سٹون نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کے مایہ ناز بائولرگس اٹکنسن کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔