کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹاپ 8 رائونڈ میں داخل

نیویارک۔3ستمبر (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ تھرڈ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے میگا ایونٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں …

نیویارک۔3ستمبر (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔

تھرڈ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے میگا ایونٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی آسیہ محمد اور ان کی برطانوی جوڑی دار ہیتھر واٹسن کو شکست دی۔سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

میگا ایونٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی ٹینس کھلاڑی آسیہ محمد اور ان کی برطانوی جوڑی دار ہیتھر واٹسن کو1-6، 7-5 اور 5-7 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔