فیصل آباد چیمبرکے کارپوریٹ کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات مکمل ہو گئے،3314ممبران میں سے1321نے حق رائے دہی استعمال کیا

فیصل آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی):جمعرات کے روزفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے کارپوریٹ کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات مکمل ہو گئے جن میں کل3314ووٹرزمیں سے1321ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ32ووٹ مسترد ہوئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق نبیل یوسف آف میسرز نبیل یوسف کلاتھ بروکر نے 1178،ریحان نسیم آف میسرز عمر ٹیکسٹائلز نے1213، وحید خالق آف میسرز …

فیصل آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی):جمعرات کے روزفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے کارپوریٹ کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات مکمل ہو گئے جن میں کل3314ووٹرزمیں سے1321ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ32ووٹ مسترد ہوئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق نبیل یوسف آف میسرز نبیل یوسف کلاتھ بروکر نے 1178،ریحان نسیم آف میسرز عمر ٹیکسٹائلز نے1213، وحید خالق آف میسرز وحید خالق رامے ویونگ فیکٹری نے1183،امتیاز علی آف میسرزالمعراج ہوزری نے1180،

محمد عطااللہ آف میسرز انصاف انڈسٹریز اینڈ ٹریڈرزنے1181، محمد سمیر آف میسرز سمیر جیولری ورکشاپ نے1170، عمر فاروق آف میسرزبلیو بل ٹاور نے1174، محمد اشرف آف میسرزصداقت ٹمبر سٹورنے1170، محمد علی آف میسرز اے کے ٹریڈرز نے1165، طارق محمود آف میسرز قادری ہوٹل نے1157، محمد اصغر آف میسرز المدینہ ٹریڈرز نے1160، محمد ایوب اسلم آف میسرز منج کمیشن شاپ نے1106، فاروق یوسف آف میسرز الیانز انڈسٹریزنے1110مرزا زاہد اقبال آف میسرز عنایت برادرز نے1056، محمد حفیظ اللہ خاں آف میسرز سی ایم سی ویونگ نے254، شاہد علی آف میسرز آر اینڈ بی پیکجز نے181 اور زبیر احمد آف میسرز سلیم اینڈ سنز نے194ووٹ حاصل کئے۔

اس طرح ایسوسی ایٹ کلاس کے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں نبیل یوسف، ریحان نسیم، وحید خالق، امتیاز علی، محمد عطاء اللہ، محمد سمیر، عمر فاروق، محمد اشرف، محمد علی، طارق محمود، محمد اصغر، ایوب اسلم، فاروق یوسف اور مرزا زاہد اقبال شامل ہیں جن کا انتخاب 2سال کی مدت کیلئے ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مزمل سلطان، چوہدری محمد نوازاور راشد منیرنے بتایا کہ انتخابات انتہائی پر امن، صاف اور شفاف ماحول میں ہوئے اور کسی امیدوار کی طرف سے کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ کے عمل کو دیکھنے کیلئے دن بھر وکلا، صحافی اور سول سوسائٹی کے نمائندے آتے رہے۔ نتیجہ کے غیر سرکاری اعلان کے موقع پر نیشنل گروپ کے قائد میاں محمد ادریس اور میاں محمد جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا اورکامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی اور ہار پہنائے۔

انہوں نے کہا کہ حسب معمول اس بار بھی بزنس کمیونٹی نے نیشنل گروپ پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہم تاجر برادری کی خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ دریں اثنامذکورہ کلاس کیلئے خواتین کی ایک نشست پر محترمہ صوبیہ عقیل پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہو چکی ہیں۔ اب صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کا انتخاب ہوگا۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے اہل امیدواران عہدوں کیلئے21ستمبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں جن کی جانچ پڑتال 23 ستمبر اور پولنگ25ستمبر کو ہو گی۔ مزید برآں اس سلسلہ میں حتمی اور سرکاری نتائج کا باضابطہ اعلان30ستمبر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا۔

مزید خبریں