ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.52 فیصد کی کمی، سالانہ بنیادوں پر 12.72 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.52 فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 12.72 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 317.61 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ …

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.52 فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 12.72 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 317.61 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ میں 319.28 پوائنٹس اور گزشتہ سال 281.77 پوائنٹس تھا۔ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کی 15 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا،

اس کے برعکس 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 5 فیصد ، پیاز 4.45 فیصد، پٹرول 3.88 فیصد، ٹماٹر 1.93 فیصد، چینی 0.70 فیصد، آلو 0.57 فیصد، ایل پی جی 0.57 فیصد، 5 لیٹر کوکنگ آئل 0.45 فیصد، دال مونگ 0.44 فیصد، دال مسور 0.30 فیصد، سگریٹس 0.25 فیصد اور دال ماش کی قیمت میں 0.24 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 1.49 فیصد، دال چنا 0.83 فیصد، پکی دال 0.81 فیصد،شرٹنگ 0.74 فیصد، پکی بیف 0.72 فیصد، انڈے 0.69 فیصد، لہسن 0.65 فیصد، گڑ 0.59 فیصد، جارجٹ 0.50 فیصد اور نمک کی قیمت میں 0.50 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.42 فیصد کی کمی ہوئی، 17733 روپے سے لیکر 22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر 29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر 44175 اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.45 فیصد، 0.44 فیصد، 0.48 فیصد اور 0.58 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

 

مزید خبریں