پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان برقرار،انڈیکس نے 82 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد کو عبور کر لیا

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 82 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔مجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،195 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،196 کی قیمتوں میں کمی اور 62 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری …

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 82 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔مجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،195 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،196 کی قیمتوں میں کمی اور 62 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 467.53 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.96 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 234.45 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 26034.30 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 664.64 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 130561.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 6.54 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روز فرسٹ کیپٹل سکیورٹیز کارپوریشن کے 31586613 حصص، او جی ڈی سی ایل کے 29373012 حصص اور فوجی فرٹیلائزرز بن قاسم لمیٹڈ کے 28616770 حصص کا لین دین ہوا۔اوریئنٹ رینٹل موڈ، پاک ایگرو پیکجنگ لمیٹڈ اور دائود ایکویٹیز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

 

مزید خبریں