لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداواررانا تنویر حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں ایس ایم ایز کی مساوی ترقی کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطوں کو بڑھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں انہوں نے یہاں پنجاب حکومت کے محکمہ صنعت کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ اور منیجنگ …
ایس ایم ایز کا معاشی ترقی میں کلیدی کردار،ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے صوبوں کے ساتھ اشتراک عمل بڑھایا جا رہا ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

مزید خبریں
لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداواررانا تنویر حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں ایس ایم ایز کی مساوی ترقی کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطوں کو بڑھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں انہوں نے یہاں پنجاب حکومت کے محکمہ صنعت کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ اور منیجنگ ڈائریکٹرپی ایس آئی سی سائرہ عمر نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوارسیف انجم اور سمیڈا چیف ایگزیکٹو افسر سقراط امان رانا بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔اجلاس میں جی ایم سمیڈا صالحہ سعید اور نادیہ جہانگیر سیٹھ سمیت متعدد دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے کسی بھی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، اسمال میڈیم انٹرپرائزز کا ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی اور پیشرفت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت ملک کے تمام صوبوں میں ایس ایم ایز کی مساوی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر صوبوں کے ساتھ رابطہ کاری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت بہترین معاشی نمو حاصل کرنے کے لیے ایس ایم ایز کو سہولتیں اور ترغیبات دے گی جبکہ ملک بھر میں ایس ایم ایز کے لیے ایک سازگار سپورٹ میکنزم کو تشکیل دینے کے لیے اس طرح کی کوآرڈینیشن میٹنگز دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی باقاعدگی سے منعقد کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بہتر بنانے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک سے لے کر فنانس اور ٹیکنالوجی تک رسائی کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت فوری طور پر لوگوں کی معاشی ترقی کے لیے ایس ایم ایز کو درکار تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔








