اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک 830 ملین ڈالر اور کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک 2.153 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال دسمبر کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 12.67 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ …
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک 830 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک 830 ملین ڈالر اور کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک 2.153 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال دسمبر کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 12.67 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.23 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 4.44 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔
اسی طرح جون کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.99 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کےپاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.39 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ 13 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 14.827 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.510 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 5.317 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا۔ جاری کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 2.153 ارب ڈالر اور مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک 830 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔








