ایبٹ آباد۔ 16 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ گلیات کے 36 دیہات کو فیز ون میں سوئی گیس فراہم کی جائے گی، ٹیکنیکل فزیبلٹی رپورٹ پر باقی ماندہ دیہات کو سوئی گیس فراہم کریں گے، تناول کو سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب 20 مئی کو منعقد ہو گی۔ اپنی رہائش گاہ پر تناول کے تمام دیہاتوں سے تعلق …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تناول کی سیاسی شخصیات پر مشتمل نمائندہ وفد سے بات چیت

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 16 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ گلیات کے 36 دیہات کو فیز ون میں سوئی گیس فراہم کی جائے گی، ٹیکنیکل فزیبلٹی رپورٹ پر باقی ماندہ دیہات کو سوئی گیس فراہم کریں گے، تناول کو سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب 20 مئی کو منعقد ہو گی۔ اپنی رہائش گاہ پر تناول کے تمام دیہاتوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات دلدار تنولی، عبداﷲ تنولی، جمیل تنولی، جاوید تنولی اور تاج تنولی پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیز ون میں 36 دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی جائے گی۔ تناول کے عوام نے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ کو عملی جامع پہنانے پر تناول سے مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا اعلان کر دیا۔








