کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں کمی نہیں کی گئی، وقاقی وزیر پڑولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی

نومبر 2017 ءسے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا،کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں کمی نہیں کی گئی، وقاقی وزیر پڑولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کراچی ۔ 16 مئی (اے پی پی) وقاقی وزیر پڑولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے نومبر 2017 ءسے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا،آئندہ سال 10 ہزار میگا واٹ مزید …

نومبر 2017 ءسے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا،کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں کمی نہیں کی گئی، وقاقی وزیر پڑولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی

کراچی ۔ 16 مئی (اے پی پی) وقاقی وزیر پڑولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے نومبر 2017 ءسے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا،آئندہ سال 10 ہزار میگا واٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی،کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں کمی نہیں کی گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پی ایس او کی پہلی جدید”ریٹیل فیسلیٹی شاپ اسٹاپ” کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کسٹمرز کو جدید سہولیات مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے اورپی ایس کے پٹرول پمپس کو جدید سہولیت سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ ایم ڈی پی ایس او کا مشکور ہوں جن کی کاوشوں سے اس منصوبے پر کام شروع ہوچکا ہے ملک کے دیگر حصوں میں بھی پی ایس او پمپس پر بہترین سپر اسٹور، اے ٹی ایم مشین اورمعقول سیکورٹی مہیا کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی پیداوار کو بڑھائے بغیر توانائی کے مسئلہ پر قابو نہیں پایا جاسکتا ،توانائی کے بحران کے حل کے لیے گیس درآمد کر نا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ہم ٹھوس اقدامات کررہے ہیں جس کے کچھ ثمرات سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں اور کچھ آنے والے وقتوں میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کسٹمر کو جس مقصد کے لیے گیس درکار ہو خواہ وہ سی این جی اسٹیشن، انڈسڑی یا کسی اور شعبہ میں اسے مہیا کی جائے۔

Leave a Reply