وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت

اسلام آباد ۔16 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لئے قومی اسمبلی میں اصلاحات کا بل لایا جاسکتا ہے‘لوگ نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں، عمران خان قومی سطح کے لیڈر نہیں بن سکے اور ان کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں کوئی دودھ اور شہد کی نہریں جاری نہیں کیں۔ …

اسلام آباد ۔16 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لئے قومی اسمبلی میں اصلاحات کا بل لایا جاسکتا ہے‘لوگ نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں، عمران خان قومی سطح کے لیڈر نہیں بن سکے اور ان کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں کوئی دودھ اور شہد کی نہریں جاری نہیں کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپنے چیمبر میں ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ شیخ آفتاب احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو آئندہ انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کےلئے قومی اسمبلی میں اصلاحاتی بل لایا جاسکتا ہے اور آئندہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمن کی فاٹا سے متعلق ایوان میں تقریر کے حوالے سے سوال پر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ان کا اپنا نقطہ نظر ہے اور اظہار رائے کی ہر کسی کو آزادی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے کہا کہ میری سوچ تھی کہ عمران خان ایک قومی رہنما کے طور پر ابھریں گے مگر ایسا نہیں ہو سکا۔ ان کی جماعت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

Leave a Reply