راولپنڈی ۔ 17 مئی (اے پی پی) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی/ڈپٹی چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل زبیر محمود حیات نے خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کا دورہ کیا۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورہ کے دوران انہیں نیشنل سٹرٹیجک پروگرام سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ جنرل زبیر محمود حیات نے ادارہ …
چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا خان ریسرچ لیبارٹریز کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 17 مئی (اے پی پی) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی/ڈپٹی چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل زبیر محمود حیات نے خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کا دورہ کیا۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورہ کے دوران انہیں نیشنل سٹرٹیجک پروگرام سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ جنرل زبیر محمود حیات نے ادارہ میں کام کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کارکردگی اور کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ باوقار قومی مقصد کیلئے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے مادر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ان کے ولولہ، لگن اور بے لوث خدمات کو سراہا۔








