31.6 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف آج آزربائیجان کے شہر لا چین میں مصروف...

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج آزربائیجان کے شہر لا چین میں مصروف دن گزاریں گے

- Advertisement -

لاچین ۔28مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج آزربائیجان کے شہر لا چین میں ایک مصروف دن گزاریں گے۔وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم کا خطاب پی ٹی وی نیوز پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔

ان کا خطاب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 45 منٹ تا سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ کے درمیان متوقع ہے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے ہمراہ آذر بائیجان کے یوم آزادی کے حوالے سے تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان پی ٹی وی نیوز پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602255

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں