ریاض۔28جون (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے حتمی روانگی کے لیے تمام اقسام کے ایکسپائرڈ وزٹ ویزوں میں توسیع کے لیے ایک انیشیٹیو کا آغاز کردیا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام توسیع کےلیے 30 دن کی ایک ونڈو فراہم کرتا ہے جو مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی پر منحصر ہے، یہ فیصلہ یکم محرم 1447 ہجری سے نافذ العمل ہے۔بیان میں کہا گیا’ وزارت داخلہ کے ای پلیٹ فارم ابشر پر تواصل سروس کے ذریعے درخواست دے کر مخصوص مدت کے اندر اس رعایت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
بیان میں ان تمام افراد پرزور دیا گیا جن کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے وہ مقررہ مدت سے قبل اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔