اقوامِ متحدہ جنگ کے لیے اسرائیل اور امریکا کی ذمہ داری تسلیم کرے ، ایران

11

تہران ۔30جون (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام شائع شدہ خط میں ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کو ان کی حالیہ 12 روزہ جنگ کا ذمہ دار تسلیم کرے۔

العربیہ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے انتونیو گوتریش کے نام خط میں کہا کہ ہم باضابطہ طور پر درخواست کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل اسرائیلی حکومت اور امریکا کو جارحیت کا آغاز کرنے والوں کے طور پر تسلیم کرے اور تلافی اور معاوضے کی ادائیگی سمیت ان کی ذمہ داری کا اعتراف کرے۔