کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.840 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.887 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.840 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10695 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.840 بلین روپے کے سودے

مزید خبریں
کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.840 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.887 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.840 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10695 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.576 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.313 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 608.239 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 152.512 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 112.295 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 58.178 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 16.610 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.971 ملین روپے رہی۔








