انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ۔ 26 جولائی (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خراب موسم کے باعث مقامی فصل کا متاثر ہونا ہے۔ایکسچینج میں دسمبر کیلئے روئی کے سودے 0.54 سینٹ (0.79 فیصد) بڑھ کر 68.83 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی نئی فصل کا 55 فیصد حصہ بہتر معیار کا ہے ۔اس سے قبل 60 فیصد فصل …

نیویارک ۔ 26 جولائی (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خراب موسم کے باعث مقامی فصل کا متاثر ہونا ہے۔ایکسچینج میں دسمبر کیلئے روئی کے سودے 0.54 سینٹ (0.79 فیصد) بڑھ کر 68.83 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی نئی فصل کا 55 فیصد حصہ بہتر معیار کا ہے ۔اس سے قبل 60 فیصد فصل کے بہتر معیار کی پیش گوئی کی تھی۔مارکیٹ میں روئی کی کل 13072 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 14 گانٹھیں زیادہ ہیں۔

Leave a Reply