او آئی سی کے ادارہ کامسٹیک کی جنوبی پنجاب اور ضلع چنیوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):او آئی سی کے ادارے کامسٹیک نے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی خصوصی ہدایت پر جنوبی پنجاب اور ضلع چنیوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔کامسٹیک کے وفد کی قیادت کوآرڈینیٹر اور فوکل پرسن آئوٹ ریچ و میڈیا محمد مرتضیٰ نور نے کی۔ وفد نے وہاڑی اور خیرپور ٹامیوالی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس مشن …

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):او آئی سی کے ادارے کامسٹیک نے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی خصوصی ہدایت پر جنوبی پنجاب اور ضلع چنیوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔کامسٹیک کے وفد کی قیادت کوآرڈینیٹر اور فوکل پرسن آئوٹ ریچ و میڈیا محمد مرتضیٰ نور نے کی۔ وفد نے وہاڑی اور خیرپور ٹامیوالی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس مشن میں کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس اور مقامی تنظیموں کے تعاون سے راشن، صاف پانی، ادویات، میڈیکل کٹس اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔ رضاکاروں کی ایک ٹیم بھی ہمراہ تھی تاکہ امداد کی موثر تقسیم یقینی بنائی جا سکے۔

پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ او آئی سی کے تعاون سے کامسٹیک پاکستانی عوام کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑا ہے اور ہم تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل کامسٹیک نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے تعاون سے ضلع چنیوٹ کے نواحی علاقوں میں دو میڈیکل کیمپ لگا کر درجنوں خاندانوں کو راشن، صاف پانی اور طبی امداد فراہم کی۔ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، کامسیٹس یونیورسٹی، ڈاکٹروں اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے ہی یہ خدمت ممکن ہو سکی ہے۔

مزید خبریں