اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق چیئرمین سینیٹ اور رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر محمد صادق سنجرانی اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ان کے اہلِ خانہ کے حالیہ سانحات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سیدال خان تعزیت کے لیے محمد صادق سنجرانی کی رہائشگاہ پہنچے جہاں …
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی سابق چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقاتیں ، ان کے اہلِ خانہ کے حالیہ سانحات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق چیئرمین سینیٹ اور رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر محمد صادق سنجرانی اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ان کے اہلِ خانہ کے حالیہ سانحات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سیدال خان تعزیت کے لیے محمد صادق سنجرانی کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا کرے۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر صادق سنجرانی کے ساتھ وقت گزارا اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔بعد ازاں سیدال خان پارلیمنٹ لاجز گئے اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی۔ انہوں نے مولانا عبدالغفور حیدری کی بھابھی کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنی بے پایاں رحمت و مغفرت سے نوازے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔







