این ڈی ایم اے نے مظفر گڑھ کے لئے 5000 خیموں سمیت پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مظفر گڑھ کے لئے مزید 5000 خیموں سمیت پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا۔ منگل کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ہے۔این ڈی …

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مظفر گڑھ کے لئے مزید 5000 خیموں سمیت پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا۔

منگل کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ہے۔این ڈی ایم اے نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا ۔این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو مظفرگڑھ کے سیلاب متاثرین کے لئے مزید 5000 خیمے فراہم کئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے سکھر سے8ٹرکوں کے ذریعے 1100 خیمے مظفرگڑھ کے لئے روانہ کئے گئے۔جلوزئی سے بھی 16اور15ٹرکوں پر مشتمل دو قافلوں کے ذریعے 3900 خیمے مظفر گڑھ کے لیے بھیجے گئے۔پنجاب کو اب تک فراہم کئے گئے2215ٹن امدادی سامان میں کمبل،خیمے، مچھر دانیاں،پانی کے فلٹریشن پلانٹ،رضائیاں،فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین سمیت 17کشتیاں شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب کے سیلا ب متاثرین کے لئے اب تک 35000 خیمے فراہم کئے گئے ہیں۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ،این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔

مزید خبریں