اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ امور طلبہ اور فیکلٹی آف شریعہ اینڈ لا ء کے اشتراک سے آگاہی سیشن کا انعقاد (کل) منگل کو کیا جائے گا۔ یہ سیشن فیصل مسجد کیمپس کے علامہ اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ اس اہم سیشن میں کامپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے ماہر افسران اور جامعہ کے فیکلٹی ممبران شرکت …
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام اسلامی یونیورسٹی میں مقابلہ جاتی قانون سے متعلق آگاہی سیشن منگل کو ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ امور طلبہ اور فیکلٹی آف شریعہ اینڈ لا ء کے اشتراک سے آگاہی سیشن کا انعقاد (کل) منگل کو کیا جائے گا۔ یہ سیشن فیصل مسجد کیمپس کے علامہ اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔
اس اہم سیشن میں کامپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے ماہر افسران اور جامعہ کے فیکلٹی ممبران شرکت کریں گے اور مقابلہ جاتی قانون کی اہمیت، اس کے اطلاق اور کاروباری اداروں پر اس کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔
سیشن کا مقصد طلبہ کو مسابقتی قوانین کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کرنا اور ایک منصفانہ تجارتی ماحول کی تشکیل میں ان قوانین کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیشن نہ صرف قانونی علم میں اضافہ کا ذریعہ بنے گا بلکہ طلبہ کو پاکستان کے معاشی ڈھانچے اور مارکیٹ ریگولیشن کے بارے میں گہری سمجھ بھی فراہم کرے گا۔







