وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کے قومی دن کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کی قیادت اور عوام کو چین کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دن چین کے اتحاد، استقامت اور ترقی کے اُس شاندار سفر کی علامت …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کی قیادت اور عوام کو چین کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دن چین کے اتحاد، استقامت اور ترقی کے اُس شاندار سفر کی علامت ہے جس نے چین کو دنیا میں ترقی اور استحکام کا مینار بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ وہ چین کا آہنی بھائی اور ہر حال کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے،ہماری دوستی اعتماد اور مشترکہ خوابوں پر مبنی ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ جب ہم سی پیک فیز 2 اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں تو ہم ایک مشترکہ خوشحال مستقبل کے عزم کو دہراتے ہیں۔ انہوں نے چین کی مزید ترقی اور پاکستان و چین کی دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہنے کی دعا بھی کی۔