وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں گفتگو

مادر وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں گفتگو، پاک فوج سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر …

مادر وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں گفتگو، پاک فوج سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو وزیرا عظم آفس میں ملاقات کی۔ ایوان وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آپریشن ردالفساد اور خیبر 4 سمیت انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ مادر وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

Leave a Reply