اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان اور جنوبی کوریا نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور سپیکر قومی اسمبلی جنوبی کوریا چونگ سیکیون کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کے دوران طے پایا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔کورین پارلیمنٹ کے ارکان …
پاکستان اور جنوبی کوریا کا معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان اور جنوبی کوریا نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور سپیکر قومی اسمبلی جنوبی کوریا چونگ سیکیون کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کے دوران طے پایا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔کورین پارلیمنٹ کے ارکان بھی سپیکر کے ہمراہ ہیں جو سپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر پاکستان کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے امور پر بحث کی جبکہ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔کورین وفد کو این ایس جی کی رکنیت کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ سپیکر نیشنل اسمبلی جنوبی کوریا نے گرمجوشی سے خیر مقدم کرنے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی اقتصادی پیشرفت کو سراہا۔








