صدر ممنون حسین سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی ملاقات

کوئٹہ۔08 اگست(اے پی پی) صدر پاکستان ممنون حسین دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، گورنر ہاوس کوئٹہ پہنچنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستے نے صدر پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صدر مملکت ممنون حسین سے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقی کے لئے جاری منصوبوں و اقدامات اور امن و امان سمیت باہمی دلچسپی کے …

کوئٹہ۔08 اگست(اے پی پی) صدر پاکستان ممنون حسین دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، گورنر ہاوس کوئٹہ پہنچنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستے نے صدر پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صدر مملکت ممنون حسین سے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقی کے لئے جاری منصوبوں و اقدامات اور امن و امان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے میں جاری معاشی و اقتصادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا صدر ممنون حسین نے بلوچستان کی ترقی اور امن و امان کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں سی پیک سمیت معاشی و اقتصادی ترقی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان ترقی کے قومی دھارے میں شامل ہو جائے گا اور یہاں کے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا اور صوبے میں خوشحالی آئے گی۔

Leave a Reply