سینیٹر آصف سعید کرمانی کی میڈیا سے گفتگو

مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے قائد نوازشریف کے استقبال کے شدت سے منتظر ہیں، عوام اپنے قائد کو سیکورٹی فراہم کریں گے،سینیٹر آصف سعید کرمانی کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) سینیٹر آصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف عوامی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ بدھ کو صبح نو بجے لاہور روانہ ہوں گے۔ منگل …

مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے قائد نوازشریف کے استقبال کے شدت سے منتظر ہیں، عوام اپنے قائد کو سیکورٹی فراہم کریں گے،سینیٹر آصف سعید کرمانی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) سینیٹر آصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف عوامی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ بدھ کو صبح نو بجے لاہور روانہ ہوں گے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے قائد نوازشریف کے استقبال کے شدت سے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام محمد نوازشریف کو سیکورٹی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہمیشہ عوام کے فیصلوں کو تسلیم کیا ہے۔

Leave a Reply