قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے اشتراکی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور خاص طور پر پچھلے چند برسوں میں تجارت و سرمایہ کاری کو باہمی تعلقات میںنمایاں حیثیت رہی ہے، انہوں نے چین کی طرف سے پاکستان کو مختلف شعبوں جن میں بجلی، انفراسٹرکچر ،مینوفیکچرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے اشتراکی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور خاص طور پر پچھلے چند برسوں میں تجارت و سرمایہ کاری کو باہمی تعلقات میںنمایاں حیثیت رہی ہے، انہوں نے چین کی طرف سے پاکستان کو مختلف شعبوں جن میں بجلی، انفراسٹرکچر ،مینوفیکچرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے فراہم کردہ تعاون کو سراہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ برائے پالیسی سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ہیں اور پاکستان چین کے ساتھ خصوصی برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ دونوں ممالک کی دوستی اور بھائی چارے کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ ملک بھی خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔انہوں نے سی پیک منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے مابین صرف تجارتی راستہ ہی نہیں بلکہ اسے خصوصی اہمیت حاصل ہے، اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے ثمرات پاکستان کو ملنا شروع ہو گئے ہیں اور پاکستان میں بجلی کی کمی پر قابو پایا جا رہا ہے،اقتصادی راہداری کے منصوبے سے پاکستان کے پسماندہ علاقوںکو بڑے شہروں سے ملا کر پسماندگی دور کرنے میں خاصی مد د ملے گی۔

Leave a Reply