اقوام متحدہ کی انسانی امدادی کارروائیاں تباہی کے دہانے پر ہیں ، سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ ۔16اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ مالی معاونت میں کمی کی وجہ سے عالمی سطح پر امدادی کارروائیاں شدید خطرات سے دوچار ہیں ۔شنہوا کے مطابق انہوں نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں ، "یویان 80 انیشی ایٹو" کے حوالے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کیونکہ دنیابھر میں امدادی ضرورتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں …

اقوام متحدہ ۔16اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ مالی معاونت میں کمی کی وجہ سے عالمی سطح پر امدادی کارروائیاں شدید خطرات سے دوچار ہیں ۔شنہوا کے مطابق انہوں نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں ، "یویان 80 انیشی ایٹو” کے حوالے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کیونکہ دنیابھر میں امدادی ضرورتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جبکہ مالی معاونت میں خطرناک حد تک کمی آ چکی ہے ۔

اس صورتحال میں اب ایک جرات مندانہ اور منظم تبدیلی کا وقت ہے تاکہ ہم بحران کے وقت ان لاکھوں افراد تک تیزی، کم لاگت اور زیادہ اعتماد کے ساتھ پہنچ سکیں جن کی زندگیوں کا انحصار ہماری طرف سے امداد کی فراہمی پر ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے اس مقصد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے اداروں کے درمیان ایک "نیا انسانی معاہدہ” تشکیل دیا ہے، جو چھ نکاتی منصوبے پر مشتمل ہے۔

اس کا مقصد امدادی کارکردگی میں بہتری، باہمی اعتماد کی بحالی،بیوروکریسی میں کمی، وسائل کا اشتراک اور امدادکا مؤثر استعمال ہے۔انہوں نے کہاکہ امدادی کارروائیوں کے منصوبے، اجلاس اور ڈھانچے آسان بنائے جائیں گے تاکہ بیوروکریسی میں کمی ہو۔انہوں نے کہاکہ اس منصو بے کے تحت اہم امدادی اداروں کی سپلائی چینز کو یکجا کیا جائے گا تاکہ خریداری، فریٹ اور لاجسٹکس میں لاگت کم ہو اور کارکردگی بڑھے۔دفتری جگہ، گاڑیوں اور سکیورٹی جیسے مشترکہ وسائل کا استعمال بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہاجو کام کسی مخصوص ایجنسی کا ہے وہ وہی کرے، لیکن جو چیزیں سب کے لیے مشترک ہیں، وہ اجتماعی طور پر کی جائیں تاکہ مؤثر طریقے سے وسائل کا استعمال ہو اور اخراجات کم ہوں۔اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کے بجٹ میں 15 فیصد سے زائد اخراجات اور 19 فیصد ملازمتوں میں کمی کی جائے گی۔

اس کا مقصد ہے دہرائے جانے والے کاموں کو ختم کرنا، معیار کو بہتر بنانا اور اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کی مؤثر تکمیل کو یقینی بنانا ہے ۔ اقوام متحدہ نے 2025 کے لیے عالمی انسانی ضروریات کے لیے 45.3 ارب ڈالر کی اپیل کی ہے، تاہم ستمبر کے آخر تک صرف 9.6 ارب ڈالر (21 فیصد) ہی موصول ہو سکے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد سے زائد کمی ہے۔

مزید خبریں