وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت اجلاس،پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماربل و گرینائٹ سیکٹر کے ممکنہ معاہدے بارے غور کیا گیا

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس جمعرات کو وزارت صنعت و پیداوار میں منعقد ہوا جس میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماربل و گرینائٹ سیکٹر کے ممکنہ معاہدے بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعاون سے ماربل انڈسٹری میں نئی جہتیں متعارف ہوں گی …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس جمعرات کو وزارت صنعت و پیداوار میں منعقد ہوا جس میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماربل و گرینائٹ سیکٹر کے ممکنہ معاہدے بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعاون سے ماربل انڈسٹری میں نئی جہتیں متعارف ہوں گی جس سے جدید ٹیکنالوجی، استعداد کار میں اضافہ اور برآمدات کے فروغ کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ رسالپور میں ماربل سٹی کے قیام کے لیے زمین مختص کی جا چکی ہےجو اس صنعت کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔ہارون اختر خان نے کہا کہ وزارتِ صنعت و پیداوار اٹلی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان ماربل سیکٹر میں بین الاقوامی معیار لانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماربل و گرینائٹ منصوبے کو جائنٹ اکنامک کمیٹی(جے ای سی) 2025 میں ترجیحی بنیاد پر شامل کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ہارون اختر خان نے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ ماربل و گرینائٹ سیکٹر کے فروغ کے لیے تفصیلی سفارشات تیار کر کے انہیں آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔

مزید خبریں