اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جدید سیٹلائٹ خلامیں بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں تلاش کرےگا،ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ ماحولیاتی تحقیق اور پانی کے ذخائر کے بہتر استعمال میں بھی …
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم ، جدید سیٹلائٹ خلامیں بھیجنے کی تیاری مکمل،پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ اتوار کو لانچ کیا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جدید سیٹلائٹ خلامیں بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں تلاش کرےگا،ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ ماحولیاتی تحقیق اور پانی کے ذخائر کے بہتر استعمال میں بھی معاون ثابت ہوگا۔پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین کے نیچے چھپے خزانوں کی تلاش میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
جدید صلاحیتوں کا حامل سیٹلائٹ پاکستان کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں مثبت پیش رفت ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی پالیسی سازوں اور محققین کو بروقت اور شواہد پر مبنی فیصلے کرنے میں مدد دے گا۔ پاکستان کا خلائی پروگرام ٹیکنالوجی میں خودمختاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔








