اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ قومی ترقی اور استحکام کے لیے مذاکرات اور اتفاقِ رائے پر یقین رکھتی ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفاد میں مفاہمت کی بات کی ہے ،چاہے وہ اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں۔انہوں نے کہا …
مسلم لیگ (ن) قومی ترقی اور استحکام کیلئے مذاکرات اور اتفاقِ رائے پر یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ قومی ترقی اور استحکام کے لیے مذاکرات اور اتفاقِ رائے پر یقین رکھتی ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفاد میں مفاہمت کی بات کی ہے ،چاہے وہ اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایوان میں اپوزیشن کو بارہا مذاکرات اور مل کر چلنے کی دعوت دی لیکن اپوزیشن جماعتوں نے ان کی پیشکش کو مسترد کیا۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنا حکومت کے مفاد میں ہے، اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی واقعی قومی استحکام چاہتے ہیں تو انہیں بھی تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف مقدمات ٹھوس اورقانونی بنیادوں پر قائم ہیں ، حکومت نے انہیں قید نہیں کیا،ان مقدمات میں صرف عدالتیں ہی انہیں ریلیف دے سکتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات اور افغانستان کی جانب سے سرحد پار دراندازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی بیانات کے بجائے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت امن، داخلی استحکام اور قومی یکجہتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر مثبت تجویز کا خیر مقدم کرے گی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وضاحت کی کہ جیل میں اس حوالے سے طریقہ کار واضح طور پر درج ہے۔پہلا حق ان کے اہل خانہ کو حاصل ہے اس کے بعد ان کی قانونی ٹیم کو جبکہ دیگر افراد جیل انتظامیہ کی اجازت سے ملاقات کر سکتے ہیں۔








