ریسکیو 1122 مانسہرہ کے آن کال ڈیوٹی آفیسر کا سٹیشن 44 اوگی کا دورہ، وہیکلز کے ریکارڈ، آلات کا جائزہ لیا

ایبٹ آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ کے آن کال ڈیوٹی آفیسر محمّد عبدالله سید نے ریسکیو سٹیشن 44 اوگی کا دورہ کیا اور ریسکیو وہیکلز کے ریکارڈ، سٹاف کی حاضری و آلات کا جائزہ لیا۔ ترجمان ریسکیو1122 مانسہرہ کے مطابق انہوں نے ریسکیو سٹیشن کی صفائی کی صورتحال اور آپریشنل تیاری کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آن کال ڈیوٹی آفیسر نے …

ایبٹ آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ کے آن کال ڈیوٹی آفیسر محمّد عبدالله سید نے ریسکیو سٹیشن 44 اوگی کا دورہ کیا اور ریسکیو وہیکلز کے ریکارڈ، سٹاف کی حاضری و آلات کا جائزہ لیا۔ ترجمان ریسکیو1122 مانسہرہ کے مطابق انہوں نے ریسکیو سٹیشن کی صفائی کی صورتحال اور آپریشنل تیاری کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آن کال ڈیوٹی آفیسر نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو مزید ذمہ داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری ریسکیو سروس فراہم کی جا سکے۔