گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈی پی او شمالی وزیرستان کےسکواڈ پردہشتگردانہ حملے کی مذمت

پشاور۔ 03 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی پی او شمالی وزیرستان کے سکواڈ پردہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔ تر جمان کے مطابق گورنر نے پیر کے روز حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک ہے، شکر ہے کہ …

پشاور۔ 03 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی پی او شمالی وزیرستان کے سکواڈ پردہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔ تر جمان کے مطابق گورنر نے پیر کے روز حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک ہے، شکر ہے کہ وقار خان محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے پولیس کے عزم و حوصلے کو پست نہیں کر سکتے۔