پشاور۔ 03 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عالمی مقابلہ حسن قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمدابوبکر نے پیر کو ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے ملاقات میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے قاری وحافظ محمدابوبکرکو ملک کانام عالمی سطح پر روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ گورنرنے اس موقع پر کہاکہ …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عالمی مقابلہ حسن قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمدابوبکر کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 03 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عالمی مقابلہ حسن قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمدابوبکر نے پیر کو ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے ملاقات میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے قاری وحافظ محمدابوبکرکو ملک کانام عالمی سطح پر روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔
گورنرنے اس موقع پر کہاکہ قاری محمدابوبکر کو اُن کی بہترین کارکردگی پر وزیراعظم اور متعلقہ حکام سے انہیں سول ایوارڈ نوازنے کیلئے سفارش کی جائے گی۔گورنر نے قاری و حافظ محمدابوبکر کو اپنی جانب سے تعارفی شیلڈ بھی پیش کی۔واضح رہے کہ ننھے پاکستانی حافظ قرآن قاری محمدابوبکرنے اس کے علاوہ عراق میں عالمی مقابلہ حسن قرات اوردیگر ممالک میں بھی بہترین قرات پر ایوارڈز حاصل کیے اور ملک وقوم کانام روشن کیا ہے۔








