اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری قطر کے دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کو دوحہ ایئرپورٹ پر اعلیٰ قطری حکام اور پاکستان کے سفیر نے الوداع کیا۔صدر آصف علی زرداری نے دورے کے دوران امیرِ قطر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے سماجی ترقی کے …
صدر مملکت آصف علی زرداری قطر کے دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری قطر کے دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کو دوحہ ایئرپورٹ پر اعلیٰ قطری حکام اور پاکستان کے سفیر نے الوداع کیا۔صدر آصف علی زرداری نے دورے کے دوران امیرِ قطر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
صدر مملکت نے سماجی ترقی کے لئے دوسری عالمی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا۔دورے میں صدر نے دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر آصف علی زرداری نے قطر کی میزبانی اور خطے میں امن کے فروغ میں اس کے کردار کو سراہا۔








