چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبرطانوی فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ والکر کی ملاقات

راولپنڈی۔6نومبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبرطانوی فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ والکر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل …

راولپنڈی۔6نومبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبرطانوی فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ والکر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل تعاون کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

جمعرات کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے اس کی کوششوں کو سراہا۔قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ والکر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔