پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں مجموعی طور پر3.39فیصد اضافہ

اسلام آباد،27اگست (اے پی پی) ملک میں پیٹرولئیم مصنوعات کی پیداوار میںگزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر3.39فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سرکاری اعداد وشمارکے مطابق پیٹرولیم کی جن اشیاءکی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ان میں جیٹ فیول آئل، موٹرسپرٹ، ہائی سپیڈڈیزل،فرنس آئل، جیوٹ بیچنگ آئل اورایل پی جی شامل ہیں جبکہ مٹی کے تیل، لبریکنٹ آئل اور سالوونٹ نپھاتا کی پیداوارمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد وشمار کے مطابق …

اسلام آباد،27اگست (اے پی پی) ملک میں پیٹرولئیم مصنوعات کی پیداوار میںگزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر3.39فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سرکاری اعداد وشمارکے مطابق پیٹرولیم کی جن اشیاءکی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ان میں جیٹ فیول آئل، موٹرسپرٹ، ہائی سپیڈڈیزل،فرنس آئل، جیوٹ بیچنگ آئل اورایل پی جی شامل ہیں جبکہ مٹی کے تیل، لبریکنٹ آئل اور سالوونٹ نپھاتا کی پیداوارمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد وشمار کے مطابق جیٹ فیول کی پیداوارمیں 5.01فیصد جبکہ موٹرسپرٹ کی پیداوارمیں اضافے کی شرح 13.64فیصد ریکارڈ کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوارکی شرح میں 4.41فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔منفی بڑھوتری کی حامل اشیاء میں مٹی کا تیل اورڈیزل آئیل شامل ہیں جن کی منفی بڑھوتری کی شرح بالترتیب 12.35اور17.68فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جون کے مہیہنے میں پیٹرولئیم مصنوعات کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 3.32فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply