صدرآصف علی زرداری کا گل پلازہ آتشزدگی کے دوران فائر فائٹر فرقان علی کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے فائر فائٹر فرقان علی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ فرقان علی کی پیشہ ورانہ جرأت اور فرض شناسی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے۔ صدرِ مملکت نے فرقان علی …

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے فائر فائٹر فرقان علی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ فرقان علی کی پیشہ ورانہ جرأت اور فرض شناسی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے۔ صدرِ مملکت نے فرقان علی کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدر مملکت نے کہا کہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے فائر سیفٹی اور ایمرجنسی نظام کو مؤثر بنایا جائے۔صدرِ مملکت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے حفاظتی انتظامات کا جامع جائزہ لیا جائے۔انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ واقعے کے بعد امدادی اقدامات میں فعال کردار ادا کیا جائے اورزخمیوں کے علاج معالجے اور متاثرہ خاندانوں کی دیکھ بھال کو فوری بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔