انگلینڈ لائنس نے پہلے ٹی20میچ میں پاکستان شاہینز کو ہرادیا

لاہور۔20فروری (اے پی پی):انگلینڈ لائنس نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان شاہینز کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔شیخ زاید اسٹیڈیم نرسری ون میں جمعہ کی دوپہر ہونے والے میچ میں شاہینز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔ کپتان شمائل حسین نے 39 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور چارچھکے شامل تھے۔شمائل نے معاذ صادق کے ساتھ پہلے وکٹ …

لاہور۔20فروری (اے پی پی):انگلینڈ لائنس نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان شاہینز کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔شیخ زاید اسٹیڈیم نرسری ون میں جمعہ کی دوپہر ہونے والے میچ میں شاہینز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔ کپتان شمائل حسین نے 39 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور چارچھکے شامل تھے۔شمائل نے معاذ صادق کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 56 رنز کی شراکت قائم کی۔ درمیانے اوورز میں سعد بیگ (21 رنز، 20 گیندیں، 2 چوکے) اور عبدالسماد (21 رنز، 12 گیندیں، 2 چھکے) نے ٹیم کو رفتار دی۔ نمبر سات پر آنے والے عرفات منہاس نے 9 گیندوں پر ناقابل شکست 13 رنز بنائے، جن میں دو چوکے شامل تھے، ٹیم کو 150 رنز کے ہندسے سے آگے لے گئے۔

انگلینڈ لائنس کی جانب سے جیمز کولز اور ساقب محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔شاہینز نے جارحانہ آغاز کیا اور پاور پلے میں عاکیف جاوید نے ولی سمید اور انگلینڈ لائنس کے کپتان جارڈن کاکس کو آئوٹ کر کے مخالف ٹیم پر دبائو ڈالا۔ احمد دانیال، سعد مسعود اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جس سے میچ کے درمیانے اوورز میں شاہینز کو برتری میں رکھا تاہم انگلینڈ لائنس نے 19.1 اوورز میں ہدف حاصل کیا، جس کی سب سے بڑی وجہ آسا ٹرائب کی ناقابل شکست 64 رنز کی اننگز تھی، جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔