دبئی۔25فروری (اے پی پی):روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اورروس کے ہی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ ای ایس پی این کے مطابق روس کے ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں چین کے حریف کھلاڑی شانگ جون چینگ کو …
ڈینیئل مدویدیف اور کیرن خچانوف کا اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس میں فاتحانہ آغاز

مزید خبریں
دبئی۔25فروری (اے پی پی):روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اورروس کے ہی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
ای ایس پی این کے مطابق روس کے ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں چین کے حریف کھلاڑی شانگ جون چینگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی جبکہ روس کے ہی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف نے پہلے رائونڈ میچ میں فرانسیسی کھلاڑی ویلنٹائن رائر کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کے حریف کھلاڑی شانگ جونچینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ سوئس ٹینس سٹار سٹانسلاس واورینکا سے ہوگا۔
ایک اور میچ میں روس کے ہی کیرن خچانوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی کھلاڑی ویلنٹائن رائر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔








