اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں محفلیں شبینہ کے انتظامات کی ہدایت کی ہے ۔ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی ادارہ جاتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں منعقد ہونے والی روایتی اور پروقار "محفلِ شبینہ" کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ …
وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت اجلاس میں محفلِ شبینہ کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں محفلیں شبینہ کے انتظامات کی ہدایت کی ہے ۔ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی ادارہ جاتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں منعقد ہونے والی روایتی اور پروقار "محفلِ شبینہ” کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کی بھرپور انداز میں ادائیگی کے عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر نے اس مبارک تقریب کی تیاریوں کو وقتِ مقررہ پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی سیکرٹری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محفلِ شبینہ کی یہ روایت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ برقرار رکھی جائے گی تاکہ عوام الناس اس بابرکت عشرے کی سعادتوں سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔








