متحدہ عرب امارات کی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

ابوظہبی۔26فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پولیس افسران کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور سلامتی …

ابوظہبی۔26فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پولیس افسران کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانے والے ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو یکسر مسترد کرنے کے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتا ہے۔

وزارت خارجہ نے ان سنگین حملوں پر متاثرہ خاندانوں، اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

 

مزید خبریں