آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کاجی ٹی روڈ 26 نمبر سے حسن ابدال تک اچانک دورہ

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے جی ٹی روڈ 26 نمبر سے حسن ابدال تک اچانک دورہ کیا ، روڈ کی مجموعی صورتحال اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق آئی جی سلطان احمد چوہدری نے سنگجانی میں ایچ ٹی وی ڈرائیونگ ٹریک ایریا کا دورہ بھی کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ دورے …

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے جی ٹی روڈ 26 نمبر سے حسن ابدال تک اچانک دورہ کیا ، روڈ کی مجموعی صورتحال اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق آئی جی سلطان احمد چوہدری نے سنگجانی میں ایچ ٹی وی ڈرائیونگ ٹریک ایریا کا دورہ بھی کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران آئی جی نے انفراسٹرکچر کی بہتری اور سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ آئی جی نے سنگجانی وہیکل امپاؤنڈ ایریا اور ویٹ سٹیشنز کا بھی معائنہ کیا، نظام کو مزید شفاف اور فعال بنانے کے احکامات جاری کئے۔