وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی افغان رجیم کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے افغان رجیم کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہر شرپسند اور دہشتگرد عنصر کو قرار واقعی اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے افغان رجیم کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہر شرپسند اور دہشتگرد عنصر کو قرار واقعی اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،ہمیں اپنی بہادر افواج پر بے حد فخر ہے جو وطنِ عزیز کے دفاع کو اپنا ایمان سمجھتی اور کسی بھی جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی کامل صلاحیت، جرأت اور عزم رکھتی ہیں۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کی غیور قوم اور بہادر مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد اور ثابت قدم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی جوابی صلاحیت ہمہ گیر، بروقت اور فیصلہ کن ہے، وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں سے افغان سرزمین پاکستان دشمن عناصر کی پناہ گاہ بنی ہوئی ہے اور ٹی ٹی پی جیسے گروہ بدامنی پھیلانے میں ملوث رہے ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ حالیہ بلااشتعال جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے ثابت کیا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ہر مہم جوئی کا مؤثر سدباب کیا جائے گا۔