نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ دولت مشرکہ کے ممالک کے قریبی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث وہ دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ کے آئندہ …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ دولت مشرکہ کے ممالک کے قریبی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث وہ دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ علاقائی پیش رفت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے کشیدگی میں فوری کمی اور تحمل کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات