اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قومی ڈیجیٹل کمیشن تشکیل دیا گیا ہےجس کے سربراہ وزیراعظم جبکہ چاروں صوبوں کے وزرا ء اعلیٰ اور ریگولیٹری باڈیز کے نمائندے اس کے ممبر ہیں، ٹی وی چینلز کو ڈیجیٹل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ …
پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، شزہ فاطمہ خواجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قومی ڈیجیٹل کمیشن تشکیل دیا گیا ہےجس کے سربراہ وزیراعظم جبکہ چاروں صوبوں کے وزرا ء اعلیٰ اور ریگولیٹری باڈیز کے نمائندے اس کے ممبر ہیں، ٹی وی چینلز کو ڈیجیٹل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ڈیجیٹل ہیکنگ سے بچا جا سکے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نیشنل ٹیکنالوجی فنڈز کے ذریعے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، بین الاقوامی وی سیز پاکستانی تارکین وطن صنعت کے ماہرین پر مشتمل 15 رکنی مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی،پی ایس ایف کے تحت گرانٹ کے اجراء کا آغاز 2026 کے دوسری سہ ماہی میں متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،جتنے وسائل اس مقصد کے لئے چاہئے ہوں گے وہ فراہم کریں گے۔بھارت کی جانب سے مئی میں جارحیت کے وقت ٹھوس حکمت عملی سے پاکستان کی کسی ویب سائٹ یا ڈیجیٹل ہیکنگ نہیں ہونے دی گئی۔شزہ فاطمہ نے بتایا کہ سائبر ڈیفنس کے لئے سسٹم لگے ہوئے ہیں،پاکستان کی ڈیجیٹل بائونڈری کو سکیور کرنا ہے،سائبر سکیورٹی ہماری قومی سلامتی کا معاملہ ہے،قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ ڈیجیٹل چینلز نہیں بلکہ سیٹلائیٹ چینل پر ہیکنگ کا معاملہ سامنے آیا،یہ سپارکو کے ماتحت آتے ہیں، معاملہ سامنے آتے ہی نوٹس لیا گیا،دو بڑے چینلز اینالاگ ٹیکنالوجی پر چل رہے ہیں ہیں انہیں بھی ڈیجیٹل کرنے کی ضرورت ہے۔








