پنجاب بھرمیں 1272ٹریفک حادثات،10افراد جاں بحق ،1458زخمی ہوئے ،ترجمان

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1272ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق اور1458زخمی ہوئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1272ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 660افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 798معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو 1122کے صوبائی …

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1272ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق اور1458زخمی ہوئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1272ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 660افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 798معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 875ڈرائیورز،53کم عمرڈرائیور،428مسافراور165پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق237ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت272متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد101حادثات میں 109متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورگوجرانوالہ78حادثات میں 85متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔