نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کاکینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت زراعت، توانائی اور اہم معدنیات سمیت مختلف شعبوں اور عوامی روابط کو مزید …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت زراعت، توانائی اور اہم معدنیات سمیت مختلف شعبوں اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے کینیڈا میں مقیم متحرک پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ باہمی روابط کی مثبت پیش رفت کو برقرار رکھنے کیلئے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل نہایت اہم ہے ۔اس موقع پر خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کے فروغ کے لیے ڈائیلاگ، سفارت کاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔