نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کی شام آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آج آذربائیجان کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان اور …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کی شام آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آج آذربائیجان کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنمائوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔